ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''On Islam'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے روس كی مفتی كونسل نے 18 جون كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں كہا ہے كہ مذہبی كتابوں كی اشاعت پر پابندی كو ہم نظرياتی آمريت كا دوبارہ آغاز قرار ديتے ہیں۔ اس بيانیہ میں كہا ہے كہ ايك جمہوری معاشرے میں اس طرح كے اقدامات غير قابل قبول ہیں اور روسی شہريوں كے لیے خطرے كی گھنٹی ہے۔ انہوں نے ان عدالتی حكام كو جہنوں نے ايسا حكم صادر كيا ہے متعصب اور جاہل قرار ديا ہے۔ ياد رہے روسی عدالت نے مذہبی كتاب كی نشرواشاعت كے بارے میں جديد حكم صادر كيا ہے جس كو شدت پسندی كے خلاف مقابلے كا قانون قرار ديا گيا ہے۔ 1033570