ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عراق كے نمائندے ''عبداللہ سليم امين'' نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ايران میں ان مقابلوں میں شركت نے مجھے حيران كر ديا ہے ۔ جمہوری اسلامی ايران قرآنی امور اور بين الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد كرانےمیں بڑا قيمتی تجربہ ركھتا ہے اور مجھے اميد ہے ان بين الاقوامی قرآنی مقابلے عالم اسلام كے قرآنی ماہرين كے درميان باہمی روابط كا مركزی نقطہ قرار پائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ میں اس سے پہلے ملايشيا كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كر چكا ہوں۔ ليكن ايران میں منعقد ہونے والے مقابلے زيادہ باعظمت ہیں كيونكہ ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں كا انعقاد دنيا میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں نہیں تھا اس لیے ايران اسلامی میں قرآنی مقابلے زيادہ باعظمت اور پروقار ہیں۔ انہوں نے مذيد كہا كہ میں ان تجربات كو اپنے ملك عراق میں منتقل كرنے كا خواہش مند ہوں كيونكہ میں نے ان مقابلوں میں بہت كچھ سيكھا ہے۔ 1033593