ايران ؛ امام حسين﴿ع﴾كی ولادت باسعادت كے موقع پر جشن"شكرانہ اور شعر" كا انعقاد
ثقافت و ہنر گروپ : امام حسين ﴿ع﴾ولادت باسعادت كے موقع پر ادبی مركز نے تہران كے ميونسپل ثقافتی ادارے كی حمايت اور بلدیہ سے وابستہ سماجی اور ثقافتی امور كے دفتر كے تعاون سے "شكرانہ اور شعر" كے عنوان سے عظيم جشن منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، امام حسين ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر جشن کے ضمن میں ایک نشست کے دوران اساتيد ، او ر ادبی مركز كے اراكين جنہوں نے بہار کے موسم میں شعر و شاعری کے تنقیدی جائزے کے سلسلے میں منعقدہونے والی نشستوں میں شرکت کی تھی باہمی تبادلہ خیال کریں گے ۔
اس جشن میں یوسفعلی میر شکاک ، حسین آہی ، محمد علی بہمنی ، افشین ید الہی ، محمد علی شیرازی ، سید ناصر ہاشم زادہ اور اکبر آزاد امام حسین ﴿ع﴾ کی شان میں شعر پڑھیں گے ۔
1034142