ميری خواہش ہے كہ قرائت كے مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كروں

IQNA

ميری خواہش ہے كہ قرائت كے مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كروں

17:40 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351459
بين الاقوامی گروپ: انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے سب قرآء بہترين ہیں ليكن ميری خواہش ہے كہ میں ان مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كروں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' سے بين الاقوامی مقابلوں میں ملائيشيا كے شعبہ قرآئت كے نمائندے احمد ترمذی ابن علی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا : میں پہلی بار ايران میں بين الاقوامی مقابلے میں شركت كر رہا ہوں۔ یہاں مقابلوں كی سطح بہت اعلی ہے۔
قرآنی مقابلوں میں قرآء اور حافظوں كے لیے مناسب موقع ہوتا ہے كہ وہ اپنی صلاحيتوں كو دنيا كے سامنے پيش كریں اور اس میں قرآء كے درميان باہمی روابط میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور دوسرے قرآء اور حافظوں كے تجربوں سے استفادہ بھی كيا جاسكتا ہے۔
انہوں نے كہا ان مقابلوں كی جيوری بھی بہت اچھی ہے۔ كيونكہ اس میں مصر، ليبيا، انڈونيشيا اور ملائيشيا كے نمائندے موجود ہیں۔ ميری خواہش ہے كہ قرآئت كے شبعے میں دوسری پوزيشن حاصل كروں۔
1033629
نظرات بینندگان
captcha