مقابلوں كا پر جوش استقبال ، ايرانی خانوادوں كی قرآن كريم سے الفت كا ثبوت

IQNA

23:55 - June 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2351861

مقابلوں كا پر جوش استقبال ، ايرانی خانوادوں كی قرآن كريم سے الفت كا ثبوت

بين الاقوامی گروپ : تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اپنے بچوں كی حوصلہ افزائی كے لیے شركت كرنے والے ايرانی خانوادوں كی جانب سے ان مقابلوں كا بے مثال استقبال ، قرآن كريم سے انكی بے لوث محبت اور انس كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تہران كے انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جج كے فرائض انجام دينے والے شام كے محمد يحيی الناصح نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا : اس قسم كے مقابلوں كا انعقاد مسلمانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كی تقويت کا باعث بنتا ہے علاوہ ازیں حفظ اور قرٲت كے شعبوں میں پوزشن حاصل كرنے كے لیے اميدواروں كےدرميان سخت مقابلے بھی قابل ديد ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان مقابلوں میں ايرانی خانوادوں كی جانب سے اپنے بیٹوں كی حوصلہ افزائی كے لیے برجوش شركت اور ان بين الاقوامی مقابلوں كا بھرپور استقبال ، قرآن كريم كے ساتھ ان كے والہانہ عشق كی نشاندہی كرتا ہے ۔
1035181
نظرات بینندگان
captcha