تہران میں جاری انتيسویں بين الاقومی قرآنی مقابلوں كی جيوری میں شريك عراقی جج "ميثم التمار" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : ان مقابلوں كے شعبہ حفظ میں شريك اميدوار غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہیں اور مستقبل میں سوائے چند ايك كے باقی تمام حفاظ کرام اس شعبے میں مزيد مہارت حاصل كرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ كسی بھی مقابلے میں کمزور قاريوں كی شركت مقابلوں پر گہرے منفی اثرات مرتب كرتی ہے اور مقابلوں کی سطح کے غیر معیاری ہونے کا موجب بنتی ہے ۔
1034661