ہندوستان میں امام حسين ''ع'' كی سيرت اوراخلاقی فضائل كانفرنس كا انعقاد

IQNA

21:56 - June 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2352652

ہندوستان میں امام حسين ''ع'' كی سيرت اوراخلاقی فضائل كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كی رياست اترپرديش كے شہر ''لكھنو'' میں 13 جولائی كی امام حسين ''ع'' كی ولادت باسعادت كی مناسب سے امام حسين ''ع'' كی سيرت اور اخلاقی فضائل كو بيان كرنے كے لیے ايك كانفرنس منعقد كی جائےگی، جس كا عنوان '' فاتح كربلا'' ركھا گيا ہے، یہ كانفرنس امام بارگاہ '' كاظمين'' میں منعقد ہوگی۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس حسينی اكیڈمی كی طرف سے منعقد ہوگی۔ جس میں علمائے كرام، مذہبی سكالرز، ذاكرين اہل بيت اور مسلمانوں كی بڑی تعداد شركت كرئے گی۔
اس كانفرنس كی انتظامی كمیٹی كے صدر اعجاز زيدی نے اس بارے میں كہا یہ كانفرس مقامی وقت كے مطابق رات 9 بجے قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہو گی، اس كے بعد معروف خطيب عباس ارشاد نقوی امام حسين ''ع'' كے اخلاقی فضائل اور سيرت پر حاضرين سے گفتگو كریں گے۔
تقريب كے دوسرے حصہ میں مذہبی سكالرز ميثم زيدی اور زاہد كاظمی امام حسين ''ع'' كے موضوع پر خطاب كریں گے اور آخر میں ذاكرين اہل بيت ''ع'' امام حسين ''ع'' كی مدح میں اشعارپيش كریں گے۔
1035303
نظرات بینندگان
captcha