تيونس میں " علاقائی ترقی اور اسلامی اقتصاد" بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

21:57 - June 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2352653

تيونس میں " علاقائی ترقی اور اسلامی اقتصاد" بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: تيونس كے شہر ''صفاقس'' میں پہلی اسلامی مالياتی كانفرنس كا 22 جون سے آغاز ہوا ہے جس كا عنوان علاقائی ترقی اور اسلامی اقتصاد ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''Webmanagercenter'' سے نقل كيا ہے یہ بين الاقوامی كانفرنس ايكنامك كالج صفاقس اور اسلامی ترقياتی بينك سے وابستہ اسلامك ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے شروع ہوئی ہے اور 23 جون كو اختتام پذير ہوگی۔
اس كانفرنس میں دنيا كے مختلف ممالك مخصوصاً اسلامی ملكوں كے ايك سو ساٹھ سے زيادہ اقتصاد ماہرين شركت كریں گے۔ اس بين الاقوامی كانفرنس میں اسلامی مالياتی سسٹم، اسلامك مائكروفنانس، سماجی انصاف، اسلامی انشورنس وغيرہ پر گفتگو كریں گے۔
اسلامی ترقياتی بينك كے نمائندے ''نبيل قالب'' نے اپنے خطاب میں دنيا كی موجود اقتصادی حالت كا تجزیہ پيش كرتے ہوئے كہا۔ اقتصاديات میں اخلاقی اقدار ختم ہو چكی ہیں اور دنيا میں اقتصادی بحران كا سبب بھی اخلاقی انحطاط ہے۔ اس اقتصادی بحران كا سب سے زيادہ نقصان دنيا میں كم آمدنی والے افراد كا ہو رہا ہے۔
تيونس كے وزيراعظم كے مشير'' المرزوقی'' نے كہا۔ اقتصاد مسائل میں اخلاقی اقدار كی كمی نے دنيا كو اقتصادی بحران سے دوچار كيا ہے اس كا ايك ہی حل ہے كہ مالياتی نظام كو اسلامی شريعت كے مطابق يعنی سود سے پاك كيا جائے ۔

1035671
نظرات بینندگان
captcha