ملت كے رنج و الم كا خاتمہ / مصر كو آزادی ، انسانی عزت اور سماجی انصاف كی ضرورت ہے

IQNA

21:19 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354315

ملت كے رنج و الم كا خاتمہ / مصر كو آزادی ، انسانی عزت اور سماجی انصاف كی ضرورت ہے

بين الاقوامی گروپ : مصر كے اليكشن كميشن نے صدارتی انتخابات كا گذشتہ روز 24 جون كو اعلان كيا جس كے مطابق محمد مرسی كو نئے صدر كے عنوان سے منتخب كرليا گيا ۔انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں تمام سياسی گروہوں سے اتحاد و وحدت بر قرار كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ﴿ اليوم السابع ﴾ سے نقل كيا ہے مصری اليكشن كميشن نے گذشتہ روز 24 جون كو صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے كے نتائج كا اعلان كيا اس كے مطابق اخوا ن المسلمون كے نامزد اميد وار محمد مرسی نے ايك كروڑ بتيس لاكھ تيس ہزار ايك سو اكتيس ووٹ حاصل كیے ہیں ۔
انہوں نے 51.35 فی صد ووٹ حاصل كركے اپنے رقيب احمد شفيق كو ہرا كر مصر كے پہلے منتخب عوامی صدر كا اعزاز حاصل كر ليا، محمد مرسی نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں كہا شہدائے انقلاب كی وجہ سے آج میں اس مقام پر كھڑا ہوں آج مصری عوام كی جدو جہد رنگ لائی ہے اور ہم كامياب ہو گئے، اس لئے ہم سب كو وحدت اور اتحاد بر قرار كرنا ہے تاكہ انقلاب كے مقاصد حاصل كیے جا سكیں۔
محمد مرسی كی كاميابی پر امريكہ كے صدر باراك اوباما ، اقوام متحدہ كے سيكٹری جنرل بانكی مون اور يورپی يونين كی سيكٹريری جنرل نے مبارك كا پيغام بھيجا ہے۔
1037460
نظرات بینندگان
captcha