ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے '' نون '' نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس كربلا میں آٹھویں بين الاقوامی ثقافتی فسٹيول ﴿بہار شہادت﴾ سے مربوط پروگراموں كے سلسلے كی كڑی ہیں اور حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے حرم مقدس كے صحن مين ﴿خاتم الانبياء﴾ ہال میں منعقد ہوئے ہیں۔
آيت اللہ علی حسينی ميلانی كے خطاب كا عنوان '' امام حسين حق اور انصاف كی طرف دعوت ديتے ہیں '' تھا۔
دوسرا اجلاس جس میں شيعہ سپريم كونسل لبنان كے نمائندے سيد علی ملكی نے خطاب كيا، جس كا عنوان '' پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كا انقلاب امام حسين﴿ع﴾ كے ہاتھوں میں '' تھا، انہوں نے خطاب كرتے ہوئے كہا امام حسين﴿ع﴾ كا قيام بھی پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كے انقلاب كی طرح ظلم و ستم كے خلاف تھا جس میں امام﴿ع﴾ نے امت كی اصلاح، سماجی انصاف اور رواداری كی دعوت دی تھی۔
تيسرے اجلاس میں سيد محمد رضا شرف موسوی نے خطاب كيا اس كا موضوع '' قيام امام حسين﴿ع﴾ جدت پسندی '' تھا۔
1038869