نومنتخب مصری صدر كا فلسطينی عوام كے حقوق كی حمايت كا اعلان

IQNA

نومنتخب مصری صدر كا فلسطينی عوام كے حقوق كی حمايت كا اعلان

21:35 - July 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2358546
بين الاقوامی گروپ : مصر كے نومنتخب صدرمحمد مرسی نے اعلان كيا ہے كہ مصر فلسطينی ملت كے ساتھ كھڑا ہے ، جب تك كہ فلسطين كی ملت اپنے حقوق حاصل نہیں كر سكتی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Palestine info﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے۔ نومنتخب صدر محمد مرسی نے حلف برداری كے بعد اپنی حكومت كی طرف سے ذمہ دارياں ادا كرنے كی تاكيد كرتے ہوئے كہا: مسر فلسطين كے ساتھ كھڑا ہے اور جب تك فلسطينی ملت تمام حقوق حاصل نہیں كرسكتی مصری حكومت ان كے ساتھ ہے اور ہم فلسطينيوں كے درميان اتحاد كی كوششیں جاری ركھیں گے۔
انہوں نے تاكيد كی كہ ہم عرب ملت كی امن و سلامتی كے خلاف كوئی بات تحمل نہیں كریں گے۔ انہوں نے مزيد كہا: مصر كی مسلح افواج اس ملك كی محافظ ہیں اس لئے مسلح افواج كو اپنی بيسز میں رہنا چاہیے اور مصر كی سرحدوں كی حفاظت كا كام كرنا چاہیے۔
محمد مرسی نے كہا: مصر میں سماجی انصاف مہيا كرنا چاہیے تا كہ ملك میں ثبات اور سلامتی حاصل ہو۔
1041831
نظرات بینندگان
captcha