جمہوریہ مالی میں سلفی باغيوں نے مقدس مقامات كو منہدم كرديا

IQNA

جمہوریہ مالی میں سلفی باغيوں نے مقدس مقامات كو منہدم كرديا

21:40 - July 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2358550
بين الاقوامی گروپ: سلفی باغيوں نے جمہوریہ مالی كے شہر "ٹمبكٹو" كے مقدس مقامات كو منہدم كرديا ہے۔ ياد رہے شمالی مالی كے كچھ حصے پر سلفی باغيوں كا قبضہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Afrik﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كی تعليمی ثقافتی آرگنائزيشن يونسكو نے جمہوریہ مالی كے تاريخی شہر ٹمبكٹو كو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل كرديا تھا ليكن سلفی گروپ "انصار دين" نے چار مہينے قبل مالی كے شمالی كے حصے كے كچھ علاقوں پر قبضہ كرليا تھا جس كے بعد اس گروپ نے 30 جون كو شہر كے مقدس مقامات كو خلاف اسلام اور بدعت قرار دے كر منہدم كرنا شروع كرديا۔ اس طرح دو تاريخی مقبروں كو گرا ديا۔
اس گروپ كو فرانسيسی خبر رساں ايجنسی سے بات كرتے ہوئے كہا: يونسكو ہمارے لئے اہم نہیں ہے زيارتگاہ بدعت ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
1041905
نظرات بینندگان
captcha