اسلامی، امريكی كونسل كا امريكی فوجيوں كے اسلام مخالف رویے پر احتجاج

IQNA

20:03 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359454

اسلامی، امريكی كونسل كا امريكی فوجيوں كے اسلام مخالف رویے پر احتجاج

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ورجينا میں بحریہ كے ملٹری بيس میں شوٹنگ ٹارگٹ كے طور پر مسلمان باحجاب خاتون كی تصوير كو استعمال كرنے پر اسلامی امريكی كونسل نے امريكی وزارت دفاع سے احتجاج كيا ہے۔

ايرانی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كونسل نے 29 جون كو امريكی وزارت دفاع كو ايك خط لكھا ہے جس میں ان اقدامات كو روكنے كا مطالبہ كيا ہے۔
اسلامی امريكی كونسل نے واشنگٹن میں اعلان كيا ہے كہ ورجينيا میں وزارت دفاع كے نيول بيس كے شوٹنگ رينج میں ايك مسجد اور مسلمان باحجاب خاتون جسے كے پيچھے قرآن كريم كی آيات ديكھی جاسكتی ہیں كو شوٹنگ ٹارگٹ كے طور استعمال كيا جارہا ہے۔ اس سے اسلامی ممالك میں منفی پيغام جائے گا۔
اس لئے پنٹاگون كو امريكی فوجيوں كے تعليمی سليبس سے اسلام مخالف مواد كو ختم كرنا چاہئے۔
1041354
نظرات بینندگان
captcha