اردنی بادشاہ نے اسلام پسندوں كو انتخابات میں شركت كی دعوت دے دی

IQNA

اردنی بادشاہ نے اسلام پسندوں كو انتخابات میں شركت كی دعوت دے دی

20:32 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359473
بين الاقوامی گروپ: اردن كے بادشاہ ملك عبد اللہ دوم نے گزشتہ روز يكم جولائی كو اسلامی پارٹيوں كے اراكين سے مطالبہ كيا كہ وہ اردن كے پارلمانی انتخابات میں شركت كریں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿985fm﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے مذہبی پارٹيوں نے پارلمانی انتخابات كے نئے قوانين كی مخالفت اور انتخابات كے بائيكاٹ كی وجہ سے گزشتہ روز يكم جولائی كو اردن كے بادشاہ ملك عبد اللہ نے اپنے ٹی وی خطاب میں اخوان المسلمين اور دوسری مذہبی پارٹيوں سے انتخابات میں شركت نہ كرنے كے فيصلہ پر نظر ثانی كا مطالبہ كيا ہے۔
ملك عبد اللہ دوم نے كہا: حكومت كے دروازے تمام گروپوں چاہے اخوان المسلمين يا تحريك عمل اسلامی ہو يا دوسری مذہبی پارٹياں سب كے لیے كھلے ہوئے ہیں۔ میں تمام سياسی پارٹيوں سے اپيل كرتا ہوں كہ ملك میں سياسی اصطلاحات كے لیے پارلمانی انتخابات میں شركت كریں۔
1042831
نظرات بینندگان
captcha