فرانس كے قرائت قرآن كريم مقابلے براہ راست ریڈيو چينل سے نشر ھوں گے

IQNA

فرانس كے قرائت قرآن كريم مقابلے براہ راست ریڈيو چينل سے نشر ھوں گے

22:01 - July 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2361371
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے پہلے قرائت قرآن كريم مقابلے ریڈيو پاسٹل ايف ايم (pastel fm) سے براہ راست نشر ھوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (سفير نيوز ) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے، فرانس كے پہلے قرائت قرآن كريم مقابلے فرانس كے علاقے '' پا دو كالہ '' میں رمضان مبارك میں منعقد ھوں گے ان مقابلوں میں 8 سے 26 سال كی عمر كے افراد شركت كریں گے ۔
ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ 14،13،12 جولائی كو پادو كالہ شھر میں منعقد ھو گا ان مقابلو میں بر تر آنے والے افراد 17 اگست كو آخری مرحلے میں شركت كریں گئے ۔
جمعيت مسلم فرانس جو ان مقابلوں كو منعقد كرا رھے ھیں نے اعلان كيا ہے پاسٹل ايف ايم ریڈيو اور رانيم اسٹوڈيو كے ساتھ معاھدہ كے مطابق ان مقابلوں كا آخری مرحلہ براہ راست نشر كيا جائے گا ۔ ان مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے شركاء كو قيمتی انعامات دئیے جائیں گئے۔
1044766
نظرات بینندگان
captcha