مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا اصل پيغام اتحاد اور بھائی چارہ ہے

IQNA

مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا اصل پيغام اتحاد اور بھائی چارہ ہے

23:03 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363702
بين الاقوامی گروپ : مسلمان طلبا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے مسلمانوں كے درميان اتحاد اور بھائی چارے میں اضافہ ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بوسينيا كے ممتاز حافظ سناء الدين تاتاريج نے گفتگو كرنے ہوئے كہا مسلمان طلباء كے بين الاقوامی مقابلے اسلامی تعليمات اور قرآنی ثقافت كی ترويج میں اہم كردار ادا كرتے ہیں اور ان سے اتحاد اور بھائی چارے میں اضافہ ہوتا ہے ۔
انہوں نے مقابلوں كی جيوری كے بار ےمیں كہا جيوری بہت منفرد تھی كيونكہ متعدد ممالك كے ممتاز قراء پر مشتمل تھی ۔
انہوں نے كہا مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی سطح بہت بلند تھی شركاء كے لئے بہت وسائل مہيا تھے ہم نے مشہد شھر كے تاريخی مقامات كو ديكھا اور زيارتی مقامات كی زيارت كی ہے ۔
1041713

نظرات بینندگان
captcha