ليبيا كی قومی عبوری كونسل كی تاكيد ؛ آئين میں اسلامی شريعت كو بنيادی حيثيت حاصل ہوگی

IQNA

ليبيا كی قومی عبوری كونسل كی تاكيد ؛ آئين میں اسلامی شريعت كو بنيادی حيثيت حاصل ہوگی

23:05 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363704
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كی قومی عبوری كونسل نے آئينی اسمبلی كے انتخابات كے موقعے پر كہاہے كہ ملك كے آئين میں اسلامی شريعت كو بنيادی حيثيت حاصل ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے mediatererranee نیٹ ورك سے نقل كيا ہے قومی عبوری كونسل كے ترجمان نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا اس ملك كے عوام اسلامی تشخص ركھتے ہیں اور ملكی آئين میں اسلامی شريعت كو بنيادی حيثيت دينا چاہتے ہیں ۔ ليبيا كے عوام مسلمان ہیں اس لئے آئين میں اس كا خيال ركھا جانا چاہیے ۔
انہوں نے مزيد كہا قومی عبوری كونسل اسمبلی كے اراكين سے چاہتی كہ ملكی آئين بناتے ہوئے اسلامی شريعت كو بنياد قرار دیں ۔ ياد رہے ليبيا كے مختلف شھروں میں اسلامی شريعت كی حمايت میں مظاھرے بھی كیے گئے ہیں ۔
1045909

نظرات بینندگان
captcha