ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے mediatererranee نیٹ ورك سے نقل كيا ہے قومی عبوری كونسل كے ترجمان نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا اس ملك كے عوام اسلامی تشخص ركھتے ہیں اور ملكی آئين میں اسلامی شريعت كو بنيادی حيثيت دينا چاہتے ہیں ۔ ليبيا كے عوام مسلمان ہیں اس لئے آئين میں اس كا خيال ركھا جانا چاہیے ۔
انہوں نے مزيد كہا قومی عبوری كونسل اسمبلی كے اراكين سے چاہتی كہ ملكی آئين بناتے ہوئے اسلامی شريعت كو بنياد قرار دیں ۔ ياد رہے ليبيا كے مختلف شھروں میں اسلامی شريعت كی حمايت میں مظاھرے بھی كیے گئے ہیں ۔
1045909