ملائشيا میں امين پويا كی شاندار تلاوت / دلنشين آواز سے سارا مجمع مبہوت

IQNA

ملائشيا میں امين پويا كی شاندار تلاوت / دلنشين آواز سے سارا مجمع مبہوت

23:57 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363738
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا میں جاری ۵۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ايرانی قاری امين پويا كی خوبصورت ، قوی اور دلنشين تلاوت نے ہال میں شريك تمام حاضرين كو داد تحسين دينے پر مجبور كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قاری نے ۵۴ ویں ملائشين بين الاقوامی مقابلوں كے دوران آج رات كی نشست میں پہلے قاری كے عنوان سے سوره مباركه «رعد»؛ «المر تِلْكَ آیَاتُ الْكِتَابِ وَالَّذِیَ أُنزِلَ إِلَیْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ یُؤْمِنُونَ» كی ابتدائی آيات انتہائی شاندار انداز سے تلاوت كیں۔ امين پويا نے اپنی تلاوت كا آغاز آج رات مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۸:۵۰ منٹ پر كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ استاد ابو القاسمی نے ايرانی قاری كی تلاوت كو بہت زيادہ سراہا ہے ۔
1048000
نظرات بینندگان
captcha