ملائيشيا كے بين الاقوامی مقابلوں میں امين پويا نے ہماری توقع كے مطابق دلنشين تلاوت كی ہے

IQNA

ملائيشيا كے بين الاقوامی مقابلوں میں امين پويا نے ہماری توقع كے مطابق دلنشين تلاوت كی ہے

19:39 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364545
بين الاقوامی گروپ : ايران كے معروف بين الاقوامی قاری ابو القاسمی نے ملائيشيا كے قرآنی مقابلے میں امين پويا كی دلنشين تلاوت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : پويا كی تلاوت پروگرام اور خاص لحن كے مطابق تھی اور انہوں نے اپنا كام بڑے خوبصورت انداز میں انجام ديا ہے ۔
احمد ابو القاسمی ايران كے بين الاقوامی قاری امين پويا كے ساتھ استاد كے عنوان سے ملائيشيا میں موجود ہیں۔ ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے ابو القاسمی نے امين پويا كی دلنشين قرائت كی بارے میں كہا كہ جمھوری اسلامی ايران كے نمائندے نے اپنی پوری صلاحيت كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا سورہ رعد كی ابتدائی آيات محفل میں قرائت كے لئے بہت آسان ہیں ۔ ليكن مقابلوں میں بہت سخت ہیں كيونكہ چھوٹی چھوٹی آيات ہیں اور (الاكل ) جيسے كلمات پر وقف بھی مشكل كام ہے ۔ اس كے ساتھ ساتھ آيات كے سياق و سباق كا بھی خيال ركھنا ہوتا ہے كيونكہ یہ آيات جنت اور جہنم كے بارے میں ہیں ۔ بہر حال امين پويا نے بہترين انداز میں تلاوت پيش كی ہے ۔
1048145
نظرات بینندگان
captcha