تہران ؛ قرآنی نمائش كے دوران شام اور خطے كی صورتحال كا جائزہ

IQNA

تہران ؛ قرآنی نمائش كے دوران شام اور خطے كی صورتحال كا جائزہ

22:57 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364618
بين الاقوامی گروپ : تہران میں جاری قرآنی نمائش میں لگائے گئے اسلامی بيداری سٹال پرعرب ممالك كی انقلابی تحريكوں سے مربوط تصويروں كی نمائش كےساتھ ساتھ نمائش میں آنے والے افراد كو شام كے حالات اور دنيا میں اسلامی بيداری كی لہر كے بارے میں بيشتر آگاہی فراہم كی جا رہی ہے ۔
بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اسلامی بيداری سٹال كے انچارج محمد رضا فصاحت نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كےدوران كہا ہے كہ اس سال اسلامی بيداری سٹال مخلتف حصوں من جملہ ؛ تيونس ، مصر ، ليبيا ، يمن اور بحرين كی عوامی انقلابی تحريكوں سے مربوط تصويروں كی نمائش اسی طرح شام میں جاری بحران سے متعلق اساتيد اور ماہرين كے خطابات پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مذكورہ قرآنی نمائش كے دوران اسلامی بيداری سے موسوم سے یہ سٹال ۴۸۰ میٹر پر مشتمل ۵ مختلف حصوں میں عرب ممالك كی عوامی تحريكوں سے مربوط تصاويروں كو منظر عام پر ركھے گا ۔
1048608
نظرات بینندگان
captcha