ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حقوق بشر كمیٹی كے صدر "لورا دوپوی لاسر" نے فرانسيسی جج كريسٹن چنت كی سربراہی میں تحقيقاتی كميشن تشكيل دينے كا اعلان كيا ہے كہ جس میں پاكستانی وكيل عاصمہ جہانگير بھی شامل ہیں ۔
قابل غور بات یہ ہے كہ اسرائيل كے وزير خارجہ نے حقوق بشر كمیٹی كے اس فيصلے كی شدت سے مذمت كی ہے اور واضح كيا ہے كہ یہ اقدام حقوق بشر كمیٹی میں اسرائيل كو تنہا كرنے كی سعی ہے ۔ اسرائيل اس كمیٹی كے ساتھ تعاون كرے گا اور نہ ہی اس كمیٹی كے اعضاء كو اپنی زير تسلّط سرزمين میں داخل ہونے دے گا ۔
1047561