ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار (البيان ) سے نقل كيا ہے، يوسف اسٹس 1944 میں پيدا ہوئے اور حال ہی میں اسلام قبول كياہے يوسف امريكہ میں ايك عيسائی فيملی میں پيدا ہوئے اور ملك میں پادری كے طور پر كام كرتے تھے ۔
يوسف سے مصر كے مسلمان محمد عبد الرحمن كی ملاقات ہوئی اور 1991ء میں اسلام سے آشنا ہوئے اسلام تعليمات سے متاثر ہو كر يوسف نے اسلام قبول كر ليا ان كے بعد يوسف كی بيوی اور ماں بھی مسلمان ہو گئے ۔
اس نومسلم امريكی نے 1991 سے لے كر 1998 تك عربی زبان سيكھ كر اسلامی مطالعات مكمل كئے آج كل وہ امريكہ میں بھرپور طريقے سے اسلام كی تبليغات كر رہے ہیں۔
1048708