خواتين اور بيداری اسلامی كا پہلا عالمی اجلاس آج اختتام پذير ہو گا

IQNA

خواتين اور بيداری اسلامی كا پہلا عالمی اجلاس آج اختتام پذير ہو گا

21:24 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366502
بين الاقوامی گروپ : خواتين اور بيداری اسلامی كے پہلے عالمی اجلاس كا افتتاح گذشتہ روز 10 جولائی كو بين الاقوامی كنونشن سنٹر ميلاد ٹاور میں ہو ا تھا ، آج اختتامی نيانیے كے ساتھ اپنا كام ختم كر دے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خواتين اوربيداری اسلامی كا عالمی اجلاس گذشتہ روز صدر احمدی نژاد كی افتتاحی تقرير سے شروع ہوا اور اس میں ملكی اورغير ملكی شخصيات نے شركت كی آج 11 جولائی كو برتر مقالات كے اعلان اور اختتامی بيانیے كی قرائت سے ختم ہو جائے گا ،اس اجلاس كو بھيجے گئے مقالات كو تين تحقيقاتی كمیٹيوں نے ديكھا ہے جن میں '' اسلامی تفكر ، بيداری اسلامی ، انقلابی اقدام ، خواتين كی صلاحيت'' ، '' بيداری اسلامی اور خواتين ، مواقع ، خطرات ، راہ حل '' ، '' خواتين اور بيداری اسلامی ، كاميابياں ، مطالبات '' ، '' خواتين اور بيداری اسلامی ،بين الاقوامی ارتباط'' وغيرہ تھے جن كا جائزہ ليا گيا اور برتر مقالات كا انتخاب عمل میں لايا گيا ۔
1050118

نظرات بینندگان
captcha