ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ new-lebanese، كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ كےسپيكر "نبیہ بری" نے بيروت میں واقع محل (اونسكو) میں منعقدہ ايك تقريب كےدوران خطاب كرتے ہوئے كہا : لبنان كی دفاعی حكمت عملی كو اس طرح ہونا چاہيئے كہ ملک کی زمينی ، دريائی اور ہوائی سرحدوں كی مكمل طور پر حفاظت كرسكے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ہم لبنانی سرزمين كے ایک انچ کو بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی کبھی اپنے قومی سرمائے کو دشمن کے حوالے کریں گے ۔
انہوں کے آخر میں کہا : اسرائیل کھلے عام فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کر رہا ہے جبکہ عرب ممالک کی حکومتیں جو ان صیہونی سازشوں کے مقابل پر کمزور ثابت ہوئی ہیں عرب دنیا کی بیداری کے مقابل پر مزاحمت کر رہی ہیں۔
1050556