ملائيشيا سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے خصوصی رپورٹر كے مطابق آج ۱۳ جولائی رات ۸ بجے ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے ۵۴ویں مرحلے كی اختتامیہ تقريب كا آغاز سلطان عبد الحليم كی موجودگی میں "پوٹرا" كے عالمی تجارتی مركز میں كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ ملك كے بادشاہ كے ہال میں داخل ہونے كے بعد ميوزيكل گروپ نے موسيقی كا اجرا كيا اورملك كا قومی ترانہ پيش كيا جس كے بعد تقريب كا بقاعدہ آغاز كيا گيا اور حسب معمول مقابلوں کے آغاز سے پہلے حاضرین کے لیےمختلف زبانوں میں کچھ پروگرام پیش کیے گئے ہیں ۔
تقریب کے دوسرے حصے میں جیوری کی جانب سے مقابلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی اور آخر میں مقابلوں میں پہلی پانچ پوزیشنیں لینے والے افراد کا اعلان کیا گیا ہے ۔
1051825