امين پويا كی تلاوت جمہوری اسلامی ايران كی شان كی مطابق تھی

IQNA

23:33 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367373

امين پويا كی تلاوت جمہوری اسلامی ايران كی شان كی مطابق تھی

بين الاقوامی گروپ : يار احمدی نے اس نكتے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ مقابلوں میں حصہ لينے كا مقصد پوزيشن لينا نہیں ہے كہا: قرآنی اساتيد كی نگاہ میں امين پويا كی تلاوت بہت دلنشين اور جمہوری اسلامی ايران كی شان كے مطابق تھی ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمأندے نے كوالالمپور میں چيرٹی افئرز اور اوقاف آرگنائزيشن كے چيرمن ولی يار احمدی سے گفتگو كی ہے جس میں ولی يار احمدی نے كہا ملك میں قرآنی مقابلوں كے انعقاد كے بعد قرائت كے شعبے میں دوم پوزيشن لينے والے قاری كو ملائيشا كے مقابلوں كے لئے متخب كيا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا: قومی مقابلوں كے برتر افراد كو جمع كركے كورسز كرائے جاتے ہیں اور پھر ان میں سے بہتر شخص كا انتخاب كيا جاتا ہے جس كے لئے قومی مقابلوں میں دوسری پوزيشن لينے والے قاری كو اولويت دی جاتی ہے ۔
امين پويا كا انتخاب بھی اسی طرح ہوا ہے اس كے بعد ايك استاد راہنما مقرر كيا جاتا ہے جيسے امين پويا كے ساتھ استاد ابوالقاسمی بطور راہنما كے ان مقابلوں میں آئے ہیں ۔

۱۰۵۱۱۲۳
نظرات بینندگان
captcha