ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے انسانی حقوق كے بحرينی رہنما كی بلا شرط آزادی كا مطالبہ

IQNA

ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے انسانی حقوق كے بحرينی رہنما كی بلا شرط آزادی كا مطالبہ

23:55 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367413
بین الاقوامی گروپ : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق سنٹر کے سربراہ نبیل رجب کو فوری طور پر آزاد کرے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «EUROPE1»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبیل رجب کو انٹرنیٹ پر چند مطالب نشر کرنے کی پاداش میں کہ جسے آل خلیفہ حکام بحرینی عہدے داروں کی توہین قرار دے رہے ہیں ، تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں نمائندے «آن هاريسون»، نے ایک بیان میں کہا : نبیل رجب کو صرف آزادی بیان کا حق استعمال کرنے کی سزا دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : رجب کو فوری طور پر بلا قید و شرط آزاد کیا جائے ۔
1051698
نظرات بینندگان
captcha