IQNA

20:46 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368231
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے دار الحكومت پيرس میں اس سال 2 نومبر سے 4 نومبر تك دوسری بين الاقوامی عالم اسلام نمائش منعقد ہوگی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے AL KANZ نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ دوسری بين الاقوامی عالم اسلام نمائش كا موضوع (اللہ نور السموات و الارض )ہو گا۔ یہ نمائش فرانس كی مسلم تنظيموں كی يونين كے تعاون سے منعقد ہوگی جس میں پوری دنيا كے مسلمان شركت كریں گے اس میں مذہبی سكالرز ڈارون كے نظریہ كے رد میں گفتگو كریں گے ۔
اس نمائش میں فرانس كے ممتاز علماء كے زير نظر مختلف اجلاس منعقد ہوں گے ۔ كتب كی نمائش ، تصاوير كی نمائش ، حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے وغيرہ اس بين الاقوامی عالم اسلام نمائش كے پروگرامز ہوں گے ۔
1052172
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: