ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) نے IC-ELنیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ان مقابلوں میں سب شركت كر سكتے ہیں ۔ یہ مقابلے اسلامك سنٹر میں 12 اگست سے 14 اگست تك منعقد ہوں گے ۔ اسی طرح اسلامك سنٹر میں 14 رمضان المبارك بچوں كے خصوصی حفظ قرآن كريم كے مقابلے بھی منعقد ہوں گے ۔اس كے علاوہ رمضان المبارك كی مناسبت سے پورے رمضان میں درس قرآن كے عنوان سے ہر رات مغربين سے پہلے قرآنی محفل منعقد ہوا كرے گی۔ پہلے دس دن اسلامك سنٹر كے صدر حجۃ الاسلام عبد الحسين معزی خطاب كریں گے ۔
اسی طرح دوسرے اور تيسرے عشرے میں ترتيب كے ساتھ حجۃ الاسلام محمد سعيد بھمن پور اور حجۃ الاسلام محمد علی شمالی گفتگو كریں گے ۔
1052149