IQNA

18:51 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369121
علم و فكر گروپ : امير گل نے راولپنڈی میں واقع ايرانی كلچرل سينٹر كی جانب سے اسلامی مركز "حضرت معصومہ(ع) " كے طلباء كے لیے ايرانی اور اسلامی فلموں كی نمائش كے علاوہ فارسی زبان كی تعليمی كلاسیں منعقد كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "حضرت معصومہ (ع) " اسلامی مركز كے اساتيد اور طلباء نے راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كا دورہ كيا ہے ۔
اس دورے كے دوران كلچرل سیںٹر كے نمائندے امير گل نے كہا ہے كہ مكتب امام صادق (ع) كے طلباء كو فرض شناس ہونا چاہيئے اور دينی علوم كے حصول كے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں رونما ہونے والے واقعات اور تبديليوں سے بھی مطلع ہونا چاہيئے۔
انہوں نے مزيد كہا : علم اس وقت فائدہ مند ہے جب اخلاق حسنہ اور تزكیہ نفس كے ہمرا ہوگا۔
1053359
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: