كينیڈا میں رمضان المبارك كی مناسبت سے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

21:41 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369176

كينیڈا میں رمضان المبارك كی مناسبت سے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : كينیڈا كے شہر مونٹريال میں 12 اگست كو رمضان المبارك كی مناسبت سے حفظ قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوں گے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے AlRawdah نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ یہ مقابلے مونٹريال كی جامع مسجد ”الروضۃ “ كے تعاون سے منعقد ہوں گے ۔ اس مقابلے میں چار عمروں كے گروپوں كے درميان مقابلے ہوں گے 7 سال سے كم عمر گروپ ،8سے 11 سال گروپ، 12 سے 15سال گروپ ،16سے25 سال گروپ شامل ہیں ۔
سات سال سے كم عمر بچوں كے لئے سورہ جن اور نازعات كا حفظ ، ۸ سے ۱۱ سال كے لئے سورہ قمر اور حديد كا حفظ ، ۱۲ سے ۱۵ سال كے لئے سورہ رعد اور ابراہيم كا حفظ ، ۱۶ سے 25 سال كے لئے سورہ نساء كا حفظ شامل ہے ۔
اس مقابلے كے اختتام پر ہر گروپ سے تين برتر افراد كو مسجد ” الروضۃ“ كی طرف سے انعامات دئیے جائیں گے ۔
1052942

نظرات بینندگان
captcha