حائل ديوار كو غير قانونی قرار دئیے جانے پر مشتمل لاھہ عدالت كے فيصلے كا آٹھواں سال

IQNA

حائل ديوار كو غير قانونی قرار دئیے جانے پر مشتمل لاھہ عدالت كے فيصلے كا آٹھواں سال

6:48 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2369320
بين الاقوامی گروپ : لاھہ كی عالمی عدالت كی جانب سے حائل ديوار كو باقاعدہ طور پر غير قانونی قرار دئیے جانے كے فيصلے كو آٹھ برس بيت چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IslamTimes» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی حكام نے عالمی عدالت كے اس حكم كو فلسطين كے حق میں ايك اہم ترين عدالتی حكم قرار ديا ہے چونكہ اس میں ايك جانب سے صیہونی بستيوں كی تعمير كو اور دوسری طرف سے حائل ديوار كو غير قانونی قرار ديا گيا ہے ۔
اسی طرح فلسطينی رہنماؤں نے يورپی يونين اور اقوام متحدہ كی جانب سے ان عدالتی احكامات پر عمل درآمد نہ كرنے پر بھی كڑی نكتہ چينی كی ہے اور انہوں نے غاصب صیہونی حكومت كے خلاف بھرپور اقدامات كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
1053118
نظرات بینندگان
captcha