ايرانی خواتين كا معاشرے میں كردار تمام ممالك كی خواتين كے لئے نمونہ عمل ہے

IQNA

ايرانی خواتين كا معاشرے میں كردار تمام ممالك كی خواتين كے لئے نمونہ عمل ہے

19:26 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370164
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں خواتين كے حقوق كی علمبردار كرسٹين فراڈ نے كہا كہ ايران میں خواتين كا زندگی كے تمام ميدانوں میں آزادنہ عمل تمام اسلامی ممالك كے لئے نمونہ عمل ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ فرانس كی اس نو مسلم خاتون نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج ايران اسلامی میں خواتين مردوں كے دوش بدوش ہرميدان میں كام كر رہی ہیں یہی وہ چيز ہے جس كی وجہ سے ايران تيزی سے ترقی كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج كوئی ايسا سياسی متفكر نہیں ہے جو انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی میں ايرانی خواتين كےكردار سے آگاہ نہ ہو ۔ كرسیٹن نے كہا كہ خواتين عالم اسلام میں اس وقت اہم كردار ادا كر رہی ہیں ۔ خطے میں كامياب ہونے والے تمام انقلابوں كی كاميابی میں خواتين كا مركزی كردار رہا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ فرانس میں پردہ دار خواتين حكومتی اداروں میں كام نہیں كر سكتی ہیں بلكہ عمومی جگہوں پر بھی با حجاب خواتين كے لئے مسائل كھڑے كئے جاتے ہیں۔ ليكن ايران میں ايسا نہیں ہے بلكہ خواتين آزاد ہیں ۔
1054032

نظرات بینندگان
captcha