ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ فرانس كی اس نو مسلم خاتون نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج ايران اسلامی میں خواتين مردوں كے دوش بدوش ہرميدان میں كام كر رہی ہیں یہی وہ چيز ہے جس كی وجہ سے ايران تيزی سے ترقی كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج كوئی ايسا سياسی متفكر نہیں ہے جو انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی میں ايرانی خواتين كےكردار سے آگاہ نہ ہو ۔ كرسیٹن نے كہا كہ خواتين عالم اسلام میں اس وقت اہم كردار ادا كر رہی ہیں ۔ خطے میں كامياب ہونے والے تمام انقلابوں كی كاميابی میں خواتين كا مركزی كردار رہا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ فرانس میں پردہ دار خواتين حكومتی اداروں میں كام نہیں كر سكتی ہیں بلكہ عمومی جگہوں پر بھی با حجاب خواتين كے لئے مسائل كھڑے كئے جاتے ہیں۔ ليكن ايران میں ايسا نہیں ہے بلكہ خواتين آزاد ہیں ۔
1054032