امارات میں رمضان فيسٹيول كا آغاز

IQNA

امارات میں رمضان فيسٹيول كا آغاز

19:29 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370168
بين الاقوامی گروپ : امارات كے شہر شارجہ میں 15جولائی بدھ كے دن سے رمضان فيسٹيول كا آغاز ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نےبين الاقوامی اسلامك نيوز ايجنسی (IIna) كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ یہ فيسٹيول 23 سال سے مسلسل شارجہ چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹری كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے ۔
شارجہ چيمبر آف كامرس كے انٹرنيشنل اقتصاد كے امور میں ڈائريكٹر جنرل محمد احمد امين نے اعلان كيا ہے ۔ یہ فيسٹيول 25 اگست تك جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزيد كہا اس فيسٹيول كے دوران پورے شارجہ میں مختلف مذہبی اور تفريحی پروگرامز پيش كئے جائیں گے ۔ سمينار اورمذہبی تقارير رمضان كے موضوع كے بارےمیں ہوں گی ۔
انہوں نے كہا كہ اس فيسٹيول كا مقصد مذہبی سرگرميوں كا فروغ ہے اس فرصت سے استفادہ كرتے ہوئے سياحت كی صنعت كے فروغ كو بھی اہميت دی گئی ہے یہ فيسٹيول اس خطے كا قديمی ترين پروگرام ہے ۔
1054141
نظرات بینندگان
captcha