سعودی شيعہ عالم دين كی رہائی ؛ طارق الہاشمی كے الزامات كو كالعدم قرار دينے سے مشروط

IQNA

سعودی شيعہ عالم دين كی رہائی ؛ طارق الہاشمی كے الزامات كو كالعدم قرار دينے سے مشروط

23:42 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370280
بين الاقوامی گروپ : سعودی حكومت نے ایک عجيب و غريب تجويز كے ذريعے شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر كی رہائی كو عراق كے مفرور سابق نائب صدر طارق الہاشمی كے الزامات كو كالعدم قرار دينے سے مشروط كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب نے عراقی حكومت كو اپنے ترك نمائندے كے ذريعے تجويز پيش كی ہے كہ عراق كے سابق مفرور نائب صدر طارق الہاشمی كو الزامات سے بری قرار دينے كی صورت میں ہم سعودی شیعہ عالم دين آيت اللہ نمر كو رہا كر دیں گے ۔
ايك اعلی سطح كے ڈپلومیٹ نے ۱۵ جولائی كو اعلان كيا ہے كہ سعودی حكومت نےاس شرط كو قبول كرنے كے لیےعراقی حكومت پر کافی دباؤ ڈال ركھا ہے ۔
واضح رہے كہ طارق الہاشمی عراق میں دہشت گردی كے واقعات میں ملوث ہونے كے جرم میں عراقی حكومت كو مطلوب ہے اور اس وقت وہ تركی میں مقيم ہے ۔
1054642
نظرات بینندگان
captcha