ايران كی قرآنی خب رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Rian»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ 16 جولائی كو يورپين كونسل برائے حلال مصنوعات نے جس كا ہیڈكواٹر برسلز میں ہے ، زيبروگ بندر گاہ كو حلال مصنوعات صادر كرنے لیے سرٹيفيكيشن جاری كيا ہے ۔
يورپين كونسل كے بيان میں كہا گيا ہے كہ زيبروگ بندرگاہ كا شمار دنيا كی مہم ترين بندرگاہوں میں ہوتا ہے جو اسلامی شريعت كے قوانين كی بنياد پر حلال مصنوعات كی تياری ، پيكنگ ، نقل و حمل اور تقسيم كی مكمل رعايت كرتی ہے اسی وجہ سے اس بندرگاہ كو حلال سرٹفيكيشن جاری كيا گياہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بیلجیم میں ۶لاکھ سے زائد مسلمان زندگی بسر کرتے ہیں جن حلال مصنوعات کی ضروریات کو زیبروگ بندرگاہ کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے مرسی شہر کی بندرگاہ نے یورپ کی پہلی بندرگاہ کے عنوان سے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کیاتھا ۔
1055121