معمر قذافی كے ساتھيوں كے عدالتی ٹرائل

IQNA

معمر قذافی كے ساتھيوں كے عدالتی ٹرائل

23:14 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372283
بين الاقوامی گروپ : لبيا كے شہر "مصراتہ" میں قذافی كے متعدد ساتھيوں من جملہ ؛ سبز كتاب كے نظریہ ساز کےعدالتی ٹرائل كا آغاز كر ديا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزيرہ چينل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۷ جولائی كو ليبيا كے سابق آمر كے متعدد نامور ساتھيوں من جملہ چچازاد "احمد ابراہيم" ، كتاب سبز كے نظریہ ساز "منصورضو" ، نيشنل گارڈ كے انچارج اور قذافی حكومت كے مفتی اعظم كے مقدموں كی سماعت مصراتہ میں شروع كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ ٹرائل ہيومن رائٹس واچ كی جانب سے قيديوں كی خراب صورتحال كے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ كے بعد انجام ديئے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سے قبل قذافی حكومت كی انٹيلی جنس كے سربراہ "ابو زيد دوردہ" كے ٹرائل کے لیےعدالت میں پیش كيا گيا تھا ۔

1055588
نظرات بینندگان
captcha