ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «CPI» کے حوالے سے نقل کرت ہوئے کہا ہے کہ حماس کے اعلی عہدیدار اسماعیل رضوان نے مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیلی اٹارنی جنرل کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : صیہونی اٹارنی جنرل کے قانونی مشیر (یہودا وینشٹائین) یہ بیانات کہ مسجد الاقصی اسرائیل کا حصہ ہے ، اس غاصب حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر مکمل قبضے اور اس کے مربوط حقائق کو مسخ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی عربی اور اسلامی شناخت ختم کرنے کی کوششوں کو نمایاں کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : ہم مسلمانوں کو مشتعل کرنے پر صیہونی غاصب حکومت کو خبر دار کرتے ہیں اور فلسطینی عوام سے کو اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے دعوت دیتے ہیں ۔
1056612