ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۸ جولائی كو حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے ۳۳ روزہ جنگ كی كاميابی كی چھٹی سالگرہ كے موقع پر اپنے خطاب كے دوران كہا : اسرائيل ۳۳ روزہ جنگ كے ۶ سال گزرنے كے بعد بھی اب تك اس جنگ میں اپنی سنگين شكست كے المیے میں گرفتار ہے اور بہت سے اسرائيليوں نے ايسی نشستیں منعقد كیں ، ايسے مقالے لكھے اور اعلی سطح كے ايسے اجلاس بلائے گئے ہیں جن میں اس شكست كے بارے میں گفتو و شنيد كی گئی ہے اور یہی ہمارے لیے كافی ہے كہ جنگ كے دوران اسرائيلی انٹيلی جنس موساد كے سربراہ نے اعلان كيا تھا كہ یہ جنگ اسرائيل كے لیے ايك بہت بڑی مصيبت تھی اور اسرائيل پر بہت كاری وار ہوا تھا ۔
1057102