بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں بيروت كے دارالكتاب پبلشرز كی شركت

IQNA

بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں بيروت كے دارالكتاب پبلشرز كی شركت

23:32 - July 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2372681
بين الاقوامی گروپ : بيروت كے دارالكتاب پبلشرز نے پہلی مرتبہ مصلی تہران میں جاری بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اپنی دينی كتابوں كو پيش كيا ہے ۔
بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں ( دارالكتاب العلمیۃ ) سٹال كے انچار (زہير كتيبہ) نے ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس بيان كے ساتھ كہ دارالكتاب العلمیۃ نے بين الاقوامی قرآنی نمائش میں پہلی مرتبہ شركت كی ہے كہا : بيروت كے دارالكتاب العلمیۃ پبلشرزنے تہران كی بين الاقوامی كتابی نمائش میں ۲۵ مرتبہ شركت كی ہے ليكن یہ پہلی مرتبہ ہے كہ ہم كلام اللہ كے نام سے مزين نمائش میں شركت كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : دارالكتب العلمیۃ كے سٹال پر قيمتی تفاسير اور معارف قرآنی سے مربوط آثار پر مشمتل ۱۸۰ عناوين كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1056944
نظرات بینندگان
captcha