ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، نجف اشرف میں صحن اور مزين شدہ جامع ہال پر مشتمل حرم علوی(ع) كے ترقياتی منصوبے سے مربوط ماڈل كو مقدس مقامات كی تعمير نو اسٹال پر نمائش كےلیے ركھا گيا ہے ۔
اسی طرح حرم عباس(ع) كے قديمی پرچم ، حرم امام حسين كے اندرونی پتھروں كے نمونے ، حرمين كے سونے كے پانی سے مزين مٹی كے گلدان ، امام موسی كاظم (ع) كی ضريح كے گلدان كو نمائش كے لیے ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كے كمیٹی برائے مقدس مقامات كی تعمير نو نے حرم مطہر امير المؤمنين (ع) اور عراق كے شيعہ محكمہ اوقاف كے تعاون سے اور آيت اللہ سيستانی كی براہ راست تائييد كے ساتھ حضرت زہرا(ع) سے موسوم صحن كی تعمير كا آغاز كر ديا ہے ۔
1056898