بين الاقوامی قرآنی نمائش میں حرم حضرت امام علی (ع) كے ترقياتی منصوبے كے ماڈل كی نمائش

IQNA

23:32 - July 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2372682

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں حرم حضرت امام علی (ع) كے ترقياتی منصوبے كے ماڈل كی نمائش

بين الاقوامی گروپ : تہران میں واقع مصلی امام خمينی (رہ) میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش كے مقدس مقامات كی تعمير نو اسٹال پر حرم امام علی(ع) كے ترقياتی منصوبے كے ماڈل كو منظر عام پر ركھا گياہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، نجف اشرف میں صحن اور مزين شدہ جامع ہال پر مشتمل حرم علوی(ع) كے ترقياتی منصوبے سے مربوط ماڈل كو مقدس مقامات كی تعمير نو اسٹال پر نمائش كےلیے ركھا گيا ہے ۔
اسی طرح حرم عباس(ع) كے قديمی پرچم ، حرم امام حسين كے اندرونی پتھروں كے نمونے ، حرمين كے سونے كے پانی سے مزين مٹی كے گلدان ، امام موسی كاظم (ع) كی ضريح كے گلدان كو نمائش كے لیے ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كے كمیٹی برائے مقدس مقامات كی تعمير نو نے حرم مطہر امير المؤمنين (ع) اور عراق كے شيعہ محكمہ اوقاف كے تعاون سے اور آيت اللہ سيستانی كی براہ راست تائييد كے ساتھ حضرت زہرا(ع) سے موسوم صحن كی تعمير كا آغاز كر ديا ہے ۔
1056898
نظرات بینندگان
captcha