اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے صیہونی اٹارنی جنرل كے بيانات كی شديد مذمت
بين الاقوامی گروپ : ۱۸ جولائی كو اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل (اكمل الدين احسان اوغلو) نے ايك بيان كے ذريعے مسجد الاقصی پر صیہونی حكومت كے حملوں كو غير قابل قبول قرارديتے ہوئے شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی اٹارنی جنرل كی جانب سے مسجد الاقصی كو اسرائيلی ملكيت قرار دينے كے بعد جاری ہونے والے اس بيان میں كہا گيا ہے كہ مسجد الاقصی پر ہر قسم كا حملہ دنيا بھر كے مسلمانوں كی مہم ترين مقدسات پر حملہ تصور كيا جائے گا ۔
1056705