انڈونيشيا ؛ ہوٹل میں حلال كھانوں كی تياری

IQNA

انڈونيشيا ؛ ہوٹل میں حلال كھانوں كی تياری

21:14 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373070
بين الاقومی گروپ : انڈونيشيا كے شہر ڈنپاسار میں واقع ايك ہوٹل كی انتظامیہ نے مسلمانوں كی كثرت كے پيش نظر ہوٹل میں صرف حلال كھانے اور مشروبات صرف كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the Jakarta Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انڈونيشيا كے شہر ڈنپاسار میں واقع ہوٹل (آسٹون) نے (انڈونيشين علما كونسل ) كی جانب سے حلال سرٹيفيكيشن حاصل كر لی ہے ۔
ہوٹل كے تعلقات عامہ كے انچارج (رايك ليوان) نے كہا ہے كہ اس ہوٹل كے تمام كھانے اور مشروبات ہر اس چيز سے پاك ہیں جن كو اسلام نے حرام قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس ہوٹل میں كھانے كی تياری كے تمام مراحل كا دقت سے جائزہ ليا جاتا ہے تاكہ ان كے حلال رہنے كا اطمئنان حاصل ہو جائے ۔
1056850
نظرات بینندگان
captcha