مصر میں پہلے شيعہ دينی مدرسے كا قيام

IQNA

مصر میں پہلے شيعہ دينی مدرسے كا قيام

21:14 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373071
بين الاقوامی گروپ : مصر میں شيعوں كی موجودگی میں (علوم اہل بيت (ع) انسٹی ٹيوٹ) كے عنوان سے پہلے شيعہ دينی مدرسے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (نون) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مدرسہ ۱۸ جولائی كو (السيدۃ زينب(ع)) محلے میں مصری پارليمںٹ سے ۵۰ میٹر كے فاصلے پر قاہرہ كے مركز میں كھولا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس مدرسے كے پرنسپل علاء الدين محمد ماضی ابو العزايم ہیں اور اس كی افتتاحیہ تقريب میں علوم اہل بيت (ع) انسٹی ٹيوٹ كے ايجوكيشنل بورڈ صدر عاصم فہيم ، المنصورہ يونيورسٹی كے پروفيسر راسم النفيس ، مصر كے جج الدمرداش العقالی اور۲۵ جنوری كے انقلاب میں مذہب تشيع كی ترويج كے الزام میں قيد ہونے والے مركز علوم آل البيت(ع) كے سابق صدر محمد سليمان نے شركت كی ہے ۔
1057644
نظرات بینندگان
captcha