كھلاڑی روزے كی حالت میں مقابلوں میں حصہ لیں گے

IQNA

كھلاڑی روزے كی حالت میں مقابلوں میں حصہ لیں گے

23:26 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373119
بين الاقوامی گروپ : اس دفعہ لندن المپيك ماہ رمضان كے مہينے میں شروع ہوگا جس میں ۳۰۰۰ ہزار مسلمان كھلاڑی شركت كریں گے جبكہ ان كھلاڑيوں كا سنگين امتحان بھی ہو گا جو روزے كی حالت میں دنيابھر كے ماہر كھلاڑيوں كے ساتھ مقابلے كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «MuslimVillage»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لندن كی سب سے بڑی مسجد كے متولی اور الپيك گيموں كے لیے قائم كمیٹی كے ركن محمد عبد الباری نے واضح كيا ہے كہ المپيك گيموں كی انتظامیہ مسلمان كھلاڑٰيوں كے لیے حلال غذا اور افطار كے دسترخوان كا اہتمام كرے گی ۔
الپميك گيموں كے اس مرحلے میں بہت سے مسلمان كھلاڑی لندن كے گرم موسم كے باوجود روزہ ركھیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ مقابلوں كی انتظامیہ روزہ دار كھلاڑيوں كو حلال غذا تك رسائی ، مذہبی پروگرام منعقد كرنے كے لیے علما كو دعوت جيسی خدمات فراہم كرے گی۔
1057546
نظرات بینندگان
captcha