مراکش ؛ حفظ قرآن کریم اور احادیث نبوی (ص) مقابلوں کا انعقاد

IQNA

مراکش ؛ حفظ قرآن کریم اور احادیث نبوی (ص) مقابلوں کا انعقاد

23:29 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373134
بین الاقوامی گروپ : مراکش کے شہر طانطان میں ماہ رمضان کے موقع پر ۱۱ سے ۲۰ اگست تک حفظ قرآن کریم اور احادیث نبوی (ص) مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) مراکش کی وزات اوقاف و مذہبی امور کی ویب سائیٹ habous.gov کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقابلے حفظ قرآن کریم ، حفظ احادیث نبوی(ص) اور حفظ تاریخ اسلام و سیرت نبوی (ص) کے تین شعبوں میں منعقد کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ مقابلوں کی آرگنائزر طانطان کی علما کونسل نے اعلان کیا ہے کہ قرآنی مقابلوں کے شعبے میں حفط کل قرآن اور ۵ جزء ، تاریخ اسلام اور سیرت نبوی(ص) کے شعبے میں تاریخ اسلام ؛ پیغمبر(ص) کی ولادت سے ہجرت کے آغاز تک اور حدیث نبوی (ص) کے شعبہ میں حدیث کی دو کتابوں کا حفظ شامل ہے ۔
1056374
نظرات بینندگان
captcha