پيرس كی بڑی مسجد كے افطار پروگرام میں فرانسوی وزير داخلہ كی شركت

IQNA

11:48 - July 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2375328

پيرس كی بڑی مسجد كے افطار پروگرام میں فرانسوی وزير داخلہ كی شركت

بين الاقوامی گروپ : ۲۱ جولائی كو فرانس كے وزير داخلہ امانونل والس نے پيرس كی بڑی مسجد كے افطار پروگرام میں شركت كی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كے سركاری نيوز ايجنسی AFP كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ امانوئل والس كی استقبالیہ تقريب فرانس كی مسلم كونسل كے صدر محمد موسوی اور پيرس كی بڑی مسجد كغ متولی دليل بوبكر كی موجودگی میں منعقد كی گئ ہے۔
وزير داخلہ نے اس پروگرام میں شركت كا ہدف معتدل اسلام كی ترويج و تقويت كے لیے اسلامی تنظيموں كے درميان باہمی اتحاد اور يكجہتی كو فروغ دينا قرار ديا ہے ۔
انہوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ رمضان كا یہ مہينہ اسلام كے پيروكاروں اور ديگر شہريوں كے درميان اچھے تعلقات كاباعث بنے گا اور ايك دوسرے كے عقيدوں كے بارے میں آشنائی حاصل كرنے كا موقع فراہم كرے گا۔
1059000
نظرات بینندگان
captcha